ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کے کے آر کی بلے بازی اور گیند بازی دونوں ہی آرسی بی سے بہتر: سہواگ

کے کے آر کی بلے بازی اور گیند بازی دونوں ہی آرسی بی سے بہتر: سہواگ

Sun, 07 May 2017 21:31:47    S.O. News Service

نئی دہلی، 7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئی پی ایل سیزن- 10میں دو ٹیموں نے پلے آف میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔پہلی ممبئی اور دوسری پونے۔کل دن میں ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں پونے کی ٹیم نے حیدرآباد کو 12رنوں سے شکست دے دی۔پونے کی اس جیت میں ان کے تیز گیندباز جے دیو انادکٹ نے اہم کرداراداکیا اور آخری اوور میں بغیر کوئی رن دئے وکٹوں کی ہیٹ ٹرک بھی لی۔انادکٹ نے میچ میں ہیٹ ٹرک کے ساتھ پانچ وکٹ اپنے نام کئے۔ان کی اس کارکردگی پر میڈیا نے وریندر سہواگ سے سوال کیا کہ کیا انادکٹ کی جگہ ٹیم انڈیا میں بنتی ہے؟اس سوال پر سہواگ نے کہاکہ انادکٹ کے علاوہ اور جو بھی گیندباز کھیل رہے ہیں وہ ان سے بھی اچھی گیندبازی کر رہے ہیں،وہ چاہے امیش یادو ہوں، محمد سمیع ہوں، بھونیشور کمار ہوں یا پھر ہاردک پانڈیاہوں، یہ وہ گیندباز ہیں، جو گزشتہ کچھ وقت سے ہندوستانی ٹیم میں ٹی- 20اور ون ڈے کھیل رہے ہیں، اس لیے فی الحال انادکٹ کے لیے ٹیم میں آنا مشکل ہوگا۔آج کے کے آر کا آرسی بی سے مقابلہ ہے۔سہواگ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وراٹ کی ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کا کھیل بگاڑ پائے گی؟ تو انہوں نے کہاکہ آرسی بی کے پاس ہارنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، اس لیے ہو سکتا ہے کہ وہ خالی دماغ کے ساتھ کھیلے۔اگر ایسا ہوا تو ہو سکتا ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کرے، لیکن آئی پی ایل میں کے کے آر کی ٹیم دوسری ایسی ٹیم ہے جسے جیت کا دعویدار مانا جا رہا ہے۔کے کے آر کی بلے بازی اور گیند بازی دونوں ہی آرسی بی سے بہتر ہے، اس لیے آرسی بی کے لیے اس کو شکست دینا مشکل ہوگا۔کل آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں ممبئی کی ٹیم نے دہلی کو ریکارڈ 146رنوں سے شکست دی تھی۔ممبئی کی اس ریکارڈ جیت پر صحافیوں نے سہواگ سے سوال کیا کہ کیا آئی پی ایل میں ممبئی کو کوئی ٹیم شکست دے پائے گی؟ اس پر سہواگ نے کہاکہ ممبئی ایک مضبوط اور طاقتور ٹیم ہے، لیکن پلے آف کے میچ میں ممبئی کو جس ٹیم سے کھیلنا ہے، اس میں کون سا کھلاڑی کیسی کارکردگی کرے گا، سب کچھ اسی بات پر منحصر ہو گا۔سہواگ نے ممبئی کو شکست دینے کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ ممبئی کو شکست دی نہیں کیا جا سکت، بس ان کا سامنا جس ٹیم سے ہوگا، اس ٹیم کو اچھی کارکردگی کرنی ہوگی، وہ دن جس کے حق میں جائے گا، جیت اسی کو ملے گی۔جی ہاں، لیکن کاغذ پر دیکھیں یا کارکردگی کی بات کی جائے، تو ممبئی کافی مضبوط ٹیم ہے، ان کو شکست دینا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہو گا۔


Share: